بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی گولڈ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 100 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 44 ہزار519 روپے پر آگیا ہے. دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے سے 1990 روپے تک پہنچ گئی ہے.
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بے تحاشا اضافے کی وجہ اس میں ہونے والی سرمایہ کاری ہے. مارکیٹ میں کام نہیں اور جیولرز کے پاس سونے کے زیورات بنانے کے آرڈر کم ہیں جس کی وجہ سے کام شدید متاثر ہوا ہے تاہم دوسری جانب سونے کی طلب زیادہ ہے کیونکہ لوگ اب بسکٹ کی صورت میں زیادہ سونا خرید رہے ہیں۔
ملک میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے سونے کے زیورات کی طلب میں کمی دیکھی گئی ہے تاہم دوسری جانب سونے کے بسکٹوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے. جس کی وجہ سے ملک میں سونے کی قیمت میں حالیہ مہینوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور سونے کی قیمت 168000 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی جو ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت کی بلند ترین سطح ہے۔
سونے کے کاروبار سے وابستہ افراد سونے کی قیمت میں مزید اضافے کی توقع کر رہے ہیں اور ان کے مطابق آنے والے سال میں سونے کی قیمت دو لاکھ فی تولہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اگرچہ سونے سے بنے ہوئے زیورات جو شادی بیاہ کے موقع پر تیار کیے جاتے ہیں انھیں محفوظ رکھ لیا جاتا ہے اور اکثر خاندانوں میں اسے مشکل وقت میں بیچا جاتا ہے تاہم پاکستان میں سونا سٹاک مارکیٹ، فارن کرنسی اور رئیل اسٹیٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ اس میں زیادہ سرمایہ کاری ہے جسے ’محفوظ سرمایہ کاری‘ سمجھا جاتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ اس کی طلب میں میں بھی زیادہ اضافہ دیکھا گیا اور ورلڈ گولڈ کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں جولائی سے ستمبر کے تین ماہ میں سونے کی طلب میں تیس فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ایک ایسے وقت میں دیکھنے میں آرہا ہے جب ملک کے معاشی اشاریے گرواٹ کا شکا رہیں۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ گذشتہ کئی مہینوں سے مندی کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد پر موجود ہے۔