سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کو مؤثر جواب دینے کی ہدایت. وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جھوٹ کا توڑ کرنے کيلئے سچ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جب کہ پارٹی کی عوامی رابطہ مہم سمیت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی بات ہوئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور پر بھی غور ہوا، جب کہ فیصلہ ہوا کہ عوامی رابطہ مہم اور ن لیگی کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کرنے اور پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ صرف معیشت بلکہ سیاست اور اخلاقیات کو بھی تباہ کردیا، عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، اور ساتھ ہی حقائق بھی اُن کے سامنے رکھے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
شہباز شریف نے ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹیم کو میڈیا پر پی ٹی آئی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی تک پارٹی کا پیغام پہنچانے کيلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے، جھوٹ کا توڑ کرنے کيلئے سچ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے۔

Comments are closed.