پروازوں کی منتقلی پر عمل درآمد آج رات سے کردیا جائے گا. ترجمان پی آئی اے

دھند اور حد نگاہ خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث پی آئی اے نے لاہور ائیرپورٹ پر رات 10 تا دن 11 بجے کے درمیان آپریٹ ہونے والی بین القوامی پروازوں کو اسلام آباد منتقل کردیا. پروازوں کی منتقلی فضائی حفاظت اور مسافروں کو طویل انتظار کی کوفت سے بچانے کے تناظر میں کی گئی ہے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رات 10 تا دن 11 بجے کی درمیان کی پروازیں کی منتقلی عارضی ہے اور دھند کی صورتحال بہتر ہوتے ہی واپس کردی جائے گی.

پروازوں کی منتقلی پر عمل درآمد آج رات سے کردیا جائے گا . پی آئی اےکے ترجمان نے کہا کہ مسافروں اور ان کو ائیرپورٹ پک یا ڈراپ کرنے والے افراد سے درخواست ہے کہ وہ پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کیلئے پی آئی اے کال سینٹر 786 786 111 سے رجوع کریں .
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردئیے جائیں، عدالت کا فیروز خان کو حکم
پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو "کے پی اسمبلی” تحلیل ہونے کا امکان نہیں
پی آئی اےکے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹکٹ بکنگ کے وقت اپنا درست نمبر ضرور ریکارڈ کروائیں تاکہ مسافروں کو بذریعہ کال یا ایس ایم ایس پروازوں کے اوقات میں ردوبدل سے متعلق بروقت معلومات مہیا کی جاسکے.

Shares: