اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی

0
39

اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ متنازع ٹوئٹ کے مقدمے میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، ایف آئی اے سائبر کرائم اور افسر انیس الرحمن کو فریق بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر بابر اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم سناتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیاہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل محمد اعظم خان کی عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی. گزشتہ دنوں کی سماعت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اورٹویٹر پر اکاؤنٹ ویری فکیشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلو ٹِک ہے، انہیں مشہور شخصیات نے ٹویٹر پر فالو کیاہوا،جن میں سیاسی اور صحافتی شخصیات شامل ہیں۔
پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل نے دلائل میں درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کبھی انکاری نہیں ہوئے۔اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ اعظم سواتی ہی کا ہے۔ اعظم سواتی نے افواجِ پاکستان کے خلاف ایک بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

Leave a reply