آئی ایم ایف کی شرائط کوئی نئی بات نہیں،رضا ربانی

آئی ایم ایف کی شرائط کوئی نئی بات نہیں،رضا ربانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے کراچی تاخیبر اور لاہور تا کوئٹہ قوم کو یکجا کیا ،

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلیں بینظیر بھٹو نے کبھی تقسیم کی سیاست نہیں کی،آج ایک بار پھر ملک میں دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے،بلاول بھٹو کے مودی کے خلاف بیان کو دنیا میں پذیرائی ملی ہے مودی نے بھارت میں مسلم اقلیت کے قتل عام کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے آئی ایم ایف کی شرائط کوئی نئی بات نہیں، بین الاقوامی مالیاتی سامراج نے ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کو غلام بنا کر رکھنے کی کوشش کی ،آئندہ انتخابات پی ڈی ایم اتحاد سے ملکر لڑنے ہیں یا اکیلے، فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی،27 دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ بےنظیر بھٹو کی نئی سوچ تھی، بے نظیر بھٹو کی وہی سوچ نیلسن منڈیلا کی تھی نواز شریف نے بی بی کیخلاف پنجاب میں تقاریر کیں تھیں ہم نے پھر بھی میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا ،نواز شریف نے آصف زرداری کے خلاف کیس بنایا اس ملک کے لیے جمہوریت بہترین حل ہے،

پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کیلئے بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آج بے نظیر بھٹو کی شہادت کا دن منایا جارہا ہے،تحریک انصاف ملکی معاشی حالت خراب کر کے گئی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ چھوٹے طبقے کیلئے کام کیا،سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئیے پی ٹی آئی نے کیا کیا؟

عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف

میں اس میٹنگ میں شامل تھا جس میں بینظیر کو کہا گیا تھا کہ آپ نہ جائیں..شیخ رشید

بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

Comments are closed.