اجزاء:
آڑو 5 عدد
دودھ 1 گلاس
بادام 2 کھانے کے چمچ
شہد ڈیڑھ کھانے کا چمچ
چینی تین کھانے کے چمچ
کشمش 3 کھانے کے چمچ
سبز الائچی 2 عدد
ترکیب:
بادام بھگو کر چھلکے اتار لیں دودھ میں الائچی ڈال کر ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ کر اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں گرائنڈر میں بادام اور کشمش اور دو چمچ دودھ ڈال کر گرائینڈ کر لیں جب آمیزہ اچھی طرح یکجان ہو جائے تو اسے بلینڈنگ جگ میں ڈال دیں اس میں آڑو کے ٹکڑے ڈال کر اس میں شہد چینی برف اور دودھ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر کے ذائقہ دار اور لذیذ ٹھنڈا ٹھنڈا شیک سرو کریں