جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کراچی پولیس کا ایکشن، 10 ملزمان گرفتار

0
33
جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کراچی پولیس کا ایکشن، 10 ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا, ملزمان میں 1 اسٹریٹ کریمنل, 3 موٹر سائیکل،رکشہ لفٹرز, 2 مفرور, 2 منشیات فروش اور 2 گٹکا ماوا فیکٹری چلانے والے شامل ہیں. ملزمان سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز 1 چوری شدہ موٹر سائیکل, 1 چوری شدہ رکشہ , موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس, چرس اور گٹکا ماوا برآمد کیا گیا. ملزمان کی شناخت عرفان, محمد کاشف, کامران, علی نواز, خان سعید الرحمٰن, عمر خالد, وسیم, فرمان, آصف عرف کانا اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو علاقہ تھانہ نیپئر, بغدادی, نبی بخش اور کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزم آصف عرف کانا دھوکہ دہی اور گٹکا ،ماوا کے 3 مقدمات میں مفرور تھا, برآمدہ چوری شدہ رکشہ نمبری D- 60264 کا مقدمہ تھانہ بغدادی میں درج ہے. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KFL-5034 کا مقدمہ تھانہ بغدادی میں درج ہے ملزمان عادی پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں,

گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، ملزم آصف عرف کانا اس سے قبل بھی گٹکا/ماوا کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم عرفان اس سے قبل بھی گٹکا/ماوا کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.. ملزم محمد کاشف اس سے قبل بھی گٹکا/ماوا کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم علی نواز اس سے قبل بھی منشیات اور جوا کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.

دوسری جانب کورنگی پولیس کا جراٸم پیشہ کیخلاف گھیرا تنگ, 24 گھنٹوں کے دوران دوسرے گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ دو ملزمان گرفتار کر لئے، تھانہ الفلاح پولیس اور سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارواٸی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں تیار گٹکا ماوا برآمد کرلیا, گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار 150 کلو سے زاٸد تیار مضر صحت گٹکا ماوا, تمباکو, چھالیہ, اور گٹکا بنانے کا دیگر سازو سامان وغیرہ برآمد کیا, گرفتار ملزمان کے قبضے سے گٹکا پیکنگ کی مشین, مکسچر مشین اور گٹکے بنانے میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا ٕ بھی برآمد کی,گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم ولد رسول بخش اور عبدالرحمٰن ولد رسول بخش کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی درجنوں بار گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں,

علاوہ ازیں ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر محمد اشفاق نے اسٹاف کے ہمراہ پرانا گولیمار میں کامیاب کاروائی کی، منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزم بنام محمد اسلم ولد محمد سلیم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 55 عدد راڈ وزنی 490 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم رپیٹڈ ، عادی کریمنل ہے جوکہ اس سے قبل بھی ذیل 4 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،

Leave a reply