راہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان کا کہناہے کہ مسرت جمشید اپنے عورت ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔
سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جوا ،چندے میں خورد برد اور سیاست میں گالی عمران خان کی پہچان ہے ۔جمہوری سیاست کے امام آصف علی زرداری نے جمہوری عمل سے عمران خان کو آوٹ کیا۔ ہیچری میں پرورش پانے والی پی ٹی آئی اقتدار سے نکلنے کے بعد تڑپ رہی ہے۔ عمران خان کا 12واں موسم جیل جانے کے بعد شروع ہوگا۔
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے
ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے
بیرون ملک دوروں کا معاملہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تفصیلات سامنے رکھ دیں
قبل ازیں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو تباہی کی نہج پر لانے والے عمران خان آج کل ماہر معیشت بن کر لیکچر دے رہے ہیں،ان کی ناکام اور بدترین پالسیز کی وجہ سے ہی ملک کی معیشیت کو ڈیفالٹ کا خطرہ لاحق ہوا، ان کے دور میں ملکی معیشت درست سمت میں ہوتی تو چار سال میں چار وزیر خزانہ تبدیل نا کرتے،تمام حکومتوں نے ماضی میں آئی ایم ایف سے معاہدے کئے ہیں،لیکن عمران حکومت نے ملکی تاریخ کا بدترین معاہدہ کیا اور جاتے جاتے اس کی بھی خلاف ورزی کی،اب عمران خان روز معیشت اور آئی ایم ایف پروگرام کی اہمیت پر خطاب فرماتے ہیں،یہ خود ‘اکنامک ہٹ مین’ ہیں جنہوں نے ملک کو مقروض کیا،ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے اور اس معاشی بحران سے بھی نکالے گے،عمران حکومت ملک پر مسلط ہوتی تو خدا نخواستہ ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا،یہ اب کس منہ سے معیشت اور آئی ایم ایف پروگرام پر بات کرتے؟ سابق نااہل اور نالائق حکومت کی معاشی تباہ کاریوں سے نکلنے کیلئے وقت درکار ہے،