پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ
تلہ گنگ .پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے ممبران کے اعزاز میں ملک ارشد کوٹگلہ کی جانب سے شہیر ہاؤس پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
عشائیہ میں پی ایم اے تلہ گنگ کے صدر ڈاکٹر ارشد ملک ،نائب صدر ڈاکٹر نثار احمد ملک ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر امیر ملک ،سرجن ڈاکٹر احسن بٹ ، ڈاکٹر فتح اللہ ملک نے شرکت کی ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تلہ گنگ کےصدر ڈاکٹر ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تلہ گنگ ڈاکٹرز کی فلاح وبہبود کیلئے نمایاں کردار ادا کرے گی اور پی ایم اے تلہ گنگ کے پلیٹ فارم سے ہم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ورکشاپس کروائیں گے تاکہ ضلع تلہ گنگ میں شعبہ صحت میں نمایاں تبدیلی نظر آئے ۔
صدر ڈاکٹر ارشد ملک نے مزید کہا کہ پی ایم اے تلہ گنگ اپنے شہر کی بہتری کیلئے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی اور ڈاکٹرز فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر پہلے بھی کام کر رہے ہیں اور مزید بھی پلان کریں گے تاکہ مستحق افراد کی مدد کی جا سکے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پہلی میٹنگ میں ڈاکٹرز کی بھر پور شرکت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ہم ایک مضبوط کمیونٹی کے طور پر ابھریں گے اور ہماری یکجہتی ہر آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہو گی ۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر امیر ملک نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز کو ساتھ لیکر چلیں گے اور پی ایم اے تلہ گنگ کا ایک ہی مشن ہے ڈاکٹرز کی یکجہتی کو یقینی بنانا۔
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے
دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت
نائب صدر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا کہ پی ایم اے تلہ گنگ کے سربراہان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ڈاکٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔بعد ازاں شہیر ہاؤس پر صدر ڈاکٹر ارشد ملک ،نائب صدر ڈاکٹر نثار احمد ملک اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر امیر ملک نے ملک ارشد کوٹگلہ کے ہمراہ کیک کاٹا ۔