وفاقی حکومت نے مدارس کے اتحاد ،اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ کے مطالبات تسلیم کر لیے،
وفاقی حکومت مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون میں ترمیم لانے پر آمادہ ہوگئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ ترمیم کے مطابق رجسٹریشن ایکٹ میں سیکشن 21 کا اضافہ کیا جائے گا، رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم سے مدارس کی رجسٹریشن متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کرسکیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت قانون کو قانونی مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدایت کر دی،دینی مدارس کی رجسٹریشن پر اداروں کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا،
اس سے پہلے دینی مدارس کی رجسٹریشن وفاقی وزارت تعلیم اور صوبوں میں ہوتی تھی اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن پر وفاق اور صوبوں میں کھینچا تانی جاری رہتی تھی اب دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے تحت صرف متعلقہ ڈی سی کے پاس ہوگی دینی مدارس کے بینک اکاونٹس کھولنے پر بھی غیر اعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی ،وفد نے وزیرِ اعظم کو مدارس کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے مدارس کے منتظمیں کو یقین دلایا کہ حکومت ان مدارس کے انتظام کے حوالے سے انہیں ذیادہ سے ذیادہ خودمختاری دینے کے ساتھ ساتھ نہ صرف ان کے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید سہل بلکہ ان مدارس میں جدید دور کے تقاضوں کہ مطابق تعلیم کی فراہمی میں ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی.
@MumtaazAwan
پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو
طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا