عوام الناس کوبروقت آٹےکی فراہمی کےلیےفلورملزکوآٹےکاکوٹہ دوگناکردیا:پرویزالٰہی

لاہور:گندم وآٹا بحران کےخاتمہ کیلئےوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نےپنجاب کی فلور ملوں کوگندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کردوگنا کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کےزیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری خوراک نادر چٹھہ اور ہمیش خان نے شرکت کی۔

پنجاب میں آٹامزیدمہنگا،نان بائیوں کاروٹی کی قیمت 40روپےکرنےکااعلان

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فلور ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کردیا گیا، صوبے بھر میں سیل پوائنٹس کو بھی دوگنا کر دیا گیا ہے، انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ آٹا بحران کے خاتمہ کیلئے 24 گھنٹے کے اندر اندر لائحہ عمل طے کیا جائے۔

کےالیکٹرک کی اجارہ داری جولائی تک ختم ہوجائیگی:چیئرمین نیپرا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، سوموار سے فلور ملوں کو ان کے اپنے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کر دی جائے گی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

ادھرپنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، حکومت اورضلعی انتظامیہ قیمتیں برقراررکھنے میں بری طرح ناکام ہوگئیں۔چکی مالکان نےایک مرتبہ پھر آٹا 10روپےفی کلو بڑھا دیا،جس کے بعد فی کلو نرخ 160 روپے پرپہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق 80 کلو والی فائن میدے کی بوری بھی ایک ماہ میں بار بار مہنگی ہوکر 4 ہزار کے مجموعی اضافے کے بعد 12 ہزار 600 کی ہوگئی، 15 کلو والا آٹے کا تھیلا 200 روپے اضافے کے بعد 2150 میں فروخت ہورہا ہے۔

ازبکستان نے پاک، افغان اور ازبک ریل کارمنصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ پاکستان کو دیدی

سستا سرکاری آٹا مارکیٹ سے غائب ہے جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار اور مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے روزانہ 23 ہزار میٹرک ٹن آٹا ٹریکنگ پوائنٹس پر دے رہے ہیں، جہاں ذخیرہ اندوزی کی شکایت ملے گی کارروائی کریں گے۔

Comments are closed.