عدالتی وزیراعلی سے جلد ہی پاکستان کی جان چھوٹ جائے گی، عظمیٰ بخاری
لیگی رکن ملک اسد کھوکھر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ، اس موقع پر ملک اسد کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک اسد جب بھی اسمبلی آتا ہے نمبرز پورے ہوتے ہیں،
مسلم لیگ ن کے رکن غیاث الدین کی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی ہے، میڈیا کے ن لیگ میں واپسی کے سوال پر غیاث الدین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو خاموش رہا وہ بچ گیا، ن لیگ دوبارہ جوائن کیسی کرنی، میں نکلا ہی نہیں تھا واپس تو وہ آتا ہے جو چلا گیا ہو،
ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی خوش رہتی ہو آج بھی خوش ہوں، جو جعلی خوش ہوئے تھے اب ان تھوڑے دن رہ گئے ہیں، پرویز الہی اعتماد کا ووٹ نہ لیں آخر گیارہ تاریخ تو آنی ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لے سکیں گے، فلم ابھی باقی ہے جس کی پروڈیوسر خود ہوں، مونس الہی اپنے ابا جی کو بچانے اور بندے پورے کرنے کے بجائے کسی اور جگہ پر بیٹھے ہیں، عدالتی وزیراعلی سے جلد ہی پاکستان کی جان چھوٹ جائے گی، کس نے کہا ہمارے پاس نمبر پورے نہیں ہیں آپ کو نمبر دکھائیں گے، پرویز الہی کیلنڈر سے گیارہ تاریخ نوچ کر نہیں پھینک سکتے، عدالت کے حکم پر ڈنڈے کے زور پر اگر وہ اعتماد کا ووٹ لیں گے پھر بھی لوگ پورے نہیں ہیں،دیکھتے جائیں فلم ابھی باقی ہے
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا
پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،
تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور