نجی گندم مارکیٹ کریش ہوگئی، قیمت میں بڑی کمی

0
68

نجی گندم مارکیٹ کریش ہوگئی، قیمت میں بڑی کمی

پنجاب کی نجی گندم مارکیٹ شدید مندی کے نتیجے میں کریش ہوگئی۔ جبکہ راولپنڈی میں نجی گندم کی قیمت میں 750 روپے فی من کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں گندم کی قیمت 5250 سے کم ہو کر 4500 روپے ہو گئی۔ پنجاب میں نجی گندم کی قیمت 4500 تا4600 روہے فی من ہے مگر خریدار غائب ہیں۔ سرکاری گندم کوٹہ بڑھ جانے کے بعد فلور ملز نے نجی گندم کی خریداری کم کر دی۔ ذخیرہ اندوزوں نے فلور مل مالکان کو سستے داموں گندم فروخت کرنے کی پیشکش شروع کردی تاہم ملز نے انکار کردیا۔ لاہور میں سرکاری آٹے کی دستیابی میں بہتری کا آغاز ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں ٹرکنگ پوائنٹس پر بھیجے گئے آٹے کی فروخت کم ہوگئی۔ تاہم شمالی لاہور میں سرکاری آٹے کی اضافی طلب اور فروخت برقرار ہے۔ محکمہ خوراک نے اسمگلنگ روکنے کےلیے سرحدی اضلاع کی چیک پوسٹوں پر اسپیشل ٹیمیں تعینات کر دیں۔

دوسری جانب ملک میں آٹے کی قلت دور کرنے کےلیے حکومت کی جانب سے گندم درآمد کی جارہی ہے۔ روس سے حکومتی سطح پر منگوائی جانیوالی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔ وزارت فوڈ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ روس سے گندم کے دو جہاز پہنچے ہیں۔ روس سے مزید ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی۔ حکومتی سطح پر مجموعی طور پرساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جا رہی ہے۔ 30 مارچ تک روس سے حکومتی سطح پر درآمد کی جانیوالی گندم کے تمام جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے۔

مختلف ممالک سے بھی درآمدی گندم لیکر جہاز کراچی پورٹ پہنچ چکے ہیں۔ اب تک ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ آچکی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں اور اس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ جبکہ سستا آٹا لینے کے چکر میں گزشتہ روز ایک ہرسنگ نامی مزدور کی بھگ دڑ میں جان بھی چلی گئی تھی.


مزید یہ بھی پڑھیں؛
نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا
ٹائٹن اروم نامی پھول جو 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے
کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی

یاد رہے ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر کے آخری ہفتے میں آٹے کی قیمت میں تقریباً تین فیصد (2.81 فیصد) تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ رواں ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کم از کم 200 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Leave a reply