جپنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہو گیا ہے،
پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا ، اجلاس میں شرکت کے لیے ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ارکانِ اسمبلی پنجاب اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔دوران اجلاس اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا، اپوزیشن ارکان نے”وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لو”کے نعرے لگائے

حکومتی رکن بشارت راجہ نے پنجاب اسمبلی ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی گزارش کی تھی یہ ہماری بات سنیں ہم بھی سنیں گے،رانا اقبال یہاں موجود ہیں ان سے پوچھ لیں وہ دو تین نام دے دیں، وہ بات کریں،گزشتہ چند ماہ میں عدالتوں میں اپوزیشن کی لیگل ٹیم نے ان کا منہ کالا کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، انہوں نے حمزہ کو وزیر اعلیٰ بنایا تھا عدالت نے فیصلہ دیا وہ اپنے نام کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ بھی نہیں لکھ سکتے ہم پہلے بھی ان سے جیتے تھے آئندہ بھی جیتیں گے،

ن لیگی رہنما رانا مشہود نے کہا کہ راجہ بشارت نے جو الفاظ استعمال کئے ہیں عوام ان کے منہ بھی کالا کررہے ہیں،ووٹ آف کانفیڈینس آئینی طریقہ ہے ہمارا چیلنج ہے نمبر پورے کر کے دکھائیں،آج صوبے میں آٹا نہیں گھی نہیں میڈیسن نہیں ہے لوگ مر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے بیٹے پرائیویٹ طیارے میں ڈالرز سپین لے کر جا رہے ہیں،

پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس پنجاب بل 2023 ایوان میں متعارف کروا دیا گیا، پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس پنجاب بل 2023 صوبائی وزیر راجہ بشارت کی جانب سے پیش کیا گیا ، بل 2023 کی منظوری کے لیے قوائد کو معطل کر دیا گیا ،ایوان نے پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس پنجاب بل 2023 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ،اٹک یونیورسٹی بل 2023 منظور کے لیے ایوان میں متعارف کروایا گیا،اٹک یونیورسٹی بل 2023 راجہ بشارت نے متعارف کرایا ،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اٹک یونیورسٹی بل 2023 مزید غور کے لیے اسپیشل کمیٹی کو بھجوا دیا ،فوڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2023 منظوری کے لیے ایوان میں متعارف کروا دیا گیا، فوڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2023 صوبائی وزیر راجہ بشارت نے پیش کیا ،ایوان نے فوڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2023 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ،تنازعات کے تصفیہ کے متبادل حل کا ترمیمی بل 2023 ایوان میں متعارف کروا دیا گیا، تنازعہ کے تصفیہ کے متبادل حل کا ترمیمی بل 2023 راجہ بشارت نے پیش کیا ،ایوان نے تنازعہ کے تصفیہ کا متبادل حل کا ترمیمی بل 2023 کثرت رائے سے منظور کر لیا ،نا پسندیدہ کوآپریٹو سوسائٹی پنجاب ترمیمی اور تنسیخ بل 2023 منظوری کے لیے ایوان میں متعارف کروا دیا گیا نا پسندیدہ کوآپریٹو سوسائٹی پنجاب ترمیمی اور تنسیخ بل 2023 صوبائی وزیر راجہ بشارت نے پیش کیا ایوان نے نا پسندیدہ کوآپریٹو سوسائٹی پنجاب ترمیمی اور تنسیخ بل 2023 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی

پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ترمیمی بل 2022 دوبارہ منظوری کے لیے ایوان میں پیش کر دیا گیا، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ترمیمی بل 2022 گورنر پنجاب نے مسترد کرتے ہوئے ایوان کو واپس بھجوا دیا تھا ایوان نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ترمیمی بل 2022 کی دوبارہ منظوری دے دی ،پنجاب ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ترمیمی بل 2019 ایوان میں منظوری کے لیے متعارف کروایا گیا،ایوان نے پنجاب ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ترمیمی بل 2019 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ،سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل 2021 منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا گیا،ایوان نے سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل 2021 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گھریلو ملازمین پنجاب بل 2021 ایوان میں پیش
گھریلو ملازمین پنجاب بل 2021 راجہ بشارت نے پیش کیا گیا،ایوان نے گھریلو ملازمین پنجاب بل 2021 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی

اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے میڈیا سے دوران گفتگو دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں،ہم جب چاہیں گے اعتماد کا ووٹ لیں گے، سابق وزیراعلی و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سردار عثمان خان بزدار بھی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے ہیں

اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا – اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی ضرور آئے گی،ہمارے وزیراعلی ٰکے امیدوار حمزہ شہباز ہی ہیں ،پارلیمانی لیڈرو جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں اسمبلیاں توڑی جائیں جبکہ چوہدری پرویز الٰہی اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں ہیں دونوں میں واضع اختلاف ہے اسی بنا پر پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ بھی نہیں لے رہے

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

 پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

Shares: