ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام کی شوٹنگ لاہور اور کراچی میں کی گئی آج اس ڈرامے کے آخری سین لاہور میں شوٹ ہوئے اور انہی سینز کے ساتھ ہی ڈرامہ کی شوٹنگ پیک کر دی گئی . سیٹ پر صبا قمر ، عمران عباس موجود تھے ، لاہور کے ایک مقامی باغ میں چند سینز شوٹ کئے گئے. ڈرامے ک ڈائریکٹر ثاقب خان ہیں جبکہ عمیرہ احمد نے ڈرامے کی کہانی اور اسکرین پلے لکھا جبکہ سارہ قیوم نے ڈرامے کا اسکرپٹ تحریر کیا ہے۔ عمران عباس اور صبا قمر کے علاوہ کاسٹ میں سدرہ نیازی، اسد صدیقی، ماہا حسن ، طلعت شاہ اور نیر اعجاز شامل و دیگر ہیں۔ ڈرامے
کی شوٹنگ لاہور اور کراچی میں کی گئی. گزشتہ روز ڈرامے کی شوٹنگ باری سٹوڈیو میں کی گئی. شائقین کو اس ڈرامے کے آن ائیر ہونے کا بے چینی سے انتظار ہے. یاد رہے کہ حال ہی میںثاقب خان کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والا ڈرامہ فراڈ ختم ہوا ہے ، ثاقب خان نے اس میں صبا قمر کے ساتھ کام کیا اور اس کے بعد یہ دونوں تیرے حسن کے نام میں بھی کام کررہے ہیں جبکہ گزشتہ سال ان دونوں نے فلم گھبرانا نہیں ہے بھی کی تھی ، ثاقب خان اور صبا قمر کی اس فلم کو کافی پسند کیا گیا.








