عام تعطیل اتوار کو آنے پر پیر کی چھٹی دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرسمس اور قائد ڈے اتوار کو آنے پر پیر کو چھٹی نہ کرنے دینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وفاقی وزیر جے سالک کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار جے سالک اپنے وکیل خاور امیر بخاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 25 دسمبر قائد ڈے اور کرسمس کی چھٹی بھی ہوتی ہے 25 دسمبر عام تعطیل کو اتوار آجائے تو پیر کو چھٹی کا دن قرار دیا جائے کیونکہ دنیا بھرمیں پریکٹس ہے، اتوار کو پبلک ہالی ڈے ہو تو اسے لانگ ویک اینڈ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عدالت نے دوران سماعت کہا کہ ایسا کرنے میں کوئی رکاوٹ تو نہیں ہے؟ اس پر مناسب ہدایات جاری کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سال 2023 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔سال 2023 میں 16 عام تعطیلات میں سے دو اتوار کے روز ہوں گی۔2جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی۔غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال مین 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
38 تعطیلات میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔5 فروری 2023 کو یوم کمشیر، 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان ، یکم مئی 2023 کو یوم مزدور کی عام تطیل ہو گی۔علاوہ ازیں 22 سے 24 اپریل 2023 عید الطفر کی تین چھٹیاں، 29 اور 30 اور یکم جولائی 2023 کو عید الاضحیٰ کی تین چھٹیاں ہو گی۔14 اگست 2023 کو یوم آزادی، 28 ستمبر 2023 کو عید میلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔جبکہ 9 نومبر 2023 کو یومِ اقبال، 25 دسمبر 2023 کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہو گی۔26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔