دوسرا ون ڈے: آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست

0
138
women cricket

دوسرا ون ڈے: آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست

آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے باآسانی 20ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی 19 سالہ اوپننگ بیٹر فیبی لچ فیلڈ نے مسلسل دوسری 50 کی، انہوں نے 61 گیندوں پر 67 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ اوپنر بیتھ مونی نے بھی 55 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم صرف 43 اوورز ہی کھیل سکی اور 125 رنز بناکر پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی تھی۔ سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں8 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے۔

پاکستان کی ندا ڈار 59 اور بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ میگ لیننگ نے 6 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی ہے۔ واضح رہے کہ برسبین میں وقفے وقفے سے بارش جاری تھی، جس کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔

Leave a reply