آئی ٹی انڈسٹری میں پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کی صلاحیت ہے،وزیر آئی ٹی
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کیریئر کونسل پورٹل کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کا تیارکردہ پورٹل آئی ٹی ہنرمندوں کو کیریئرکونسلنگ فراہم کرے گا،آئی ٹی فیلڈ منتخب کرنے والے نوجوانوں کو اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کیلئے کون سا شعبہ فائدہ مند ہے،پورٹل سے نوجوانوں کو اپنے کیریئر سے متعلق فیصلے کرنے اور روزگار کی تلاش میں آسانیاں ملیں گی، پاکستان کی دو تہائی آبادی 30 سال تک کے نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ نوجوان آبادی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جوٹیکنالوجی کی دنیا کا انمول اثاثہ بن سکتے ہیں، شہری علاقوں میں کیریئر کونسلنگ کی تعداد کم اور دیہی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نوجوانوں کو مستقبل میں بہترین روزگار کیلئے جامع رہنمائی فراہم کی جائے،
وزارت آئی ٹی کے ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی یہ کاوش اسی سلسلے کی کڑی ہے،خواہش ہے کہ آئی سی ٹی کی کھربوں ڈالر کی عالمی صنعت سے پاکستان کو باوقار حصہ ملے، یہ خواب اسی وقت پورا ہوگا جب ہم اپنے نوجوانوں کو درست سمت میں رہنمائی فراہم کرسکیں ، اس پورٹل کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی انڈسٹری کو موزوں امیدوار بھی مل سکیں گے پاکستان میں کچھ سال قبل تک آئی ٹی سےمتعلق اتنی آگاہی موجود نہیں تھی جیسی اب ہے،ملک میں نئے فارغ التحصیل افراد کیلئےانٹری لیول میں سب سے اچھی تنخواہیں شعبہ آئی ٹی میں ہیں، پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ ڈھائی ارب ڈالرز ہے، ہمیں کم از کم 15 ارب ڈالرز کے ٹارگٹ تک جانا ہے، ٹارگٹ کے حصول کیلئے ملک بھر میں براڈ بیند سروسز کی فراہمی اورفری لانسنگ تربیت کیلئے کام کررہے،آئی ٹی انڈسٹری میں پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کی صلاحیت ہے، ضروری ہے کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹرزکے مسائل حل کرنے میں تمام متعلقہ وزارتیں اپنا کردار ادا کریں،اگر آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل حل کردیئے جائیں تو یہ ملک کے اقتصادی مسائل حل کرسکتے ہیں، وزارت آئی ٹی میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری عائشہ حمیرا، سید جنید امام، محمد عمر ملک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی
پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف
عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
قبل ازیں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے سوئیڈش سفیر کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ "سوئیڈن سمیت تمام یورپی ممالک سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں،” وفد میں سوئیڈن کی ٹیکنالوجی کمپنیزنمائندگان شریک تھے، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیالات ہوا. وفاقی وزیر نے پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں ہونےوالےاقدامات سےوفد کوآگاہ کیا.امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ٹیلنٹ، اکثریتی نوجوان آبادی اوربیرونی سرمایہ کاری کا مرکز ہے. دنیا بھرمیں پاکستان کو برانڈ کےطور پر متعارف کروانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں. آئی ٹی و ٹیلی کام شعبوں میں سوئیڈن کمپنیزکے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے تیارہیں،سوئیڈش کمپنیز نے صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجیزکے استعمال پرتجاویزکا تبادلہ کیا، سوئیڈش وفد کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کےاستعمال سے ماحولیاتی تبدیلیوں او غذائی قلت پرقابوپایا جاسکتا ہے،سوئیڈش سفیر ہنرک پیرسن نے آئی ٹی وٹیلی کام کمپنیزکو سوئیڈن میں روڈ شو کی دعوت دی.اور کہا کہ خواہش ہےدونوں ممالک کے مابین دیگر شعبوں کے ساتھ ٹیکنالوجی تعاون کا فروغ ہو،
علاوہ ازیں پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق زشتہ 3 سال میں موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں 148 فیصد اضافہ ہوا،بینکنگ اکاؤنٹس کی تعداد 35 اشاریہ 7 ملین سے بڑھ کر 88 اشاریہ 5 ملین تک بڑھ گئی۔ پاکستانیوں نے سال 2021-22 میں 10 اعشاریہ 6 ٹریلین کی آن لائن ٹرانزیکشنز کیں۔سال 2021-22 میں آن لائن بینکنگ میں 32 فیصد اضافہ ہواپاکستان میں ای کامرس ریٹیلرز کی تعداد میں 76 فیصد اضافہ ہوا،ای کامرس ریٹیلرز کی تعداد 4 ہزار 445 ہوگئی۔ ملک بھر میں ای ویلٹ ایجٹس کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہوگئی۔ تین سالوں میں ایپ بیس موبائل بینکنگ لین دین میں 9 کروڑ اضافہ ہوا۔ پاکستان میں 93 فیصد گھرانوں کے پاس ذاتی موبائل ہے۔پاکستان میں ایک اکائونٹ سے 24 گھنٹے میں 10 لاکھ روپے تک آن لائن ٹرانسفر کئے جاسکتے ہیں