امریکی سفیر کی اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے،
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین سینیٹ نے سیلاب متاثرین کی امداد پر بھی امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت سمیت تجارتی روابط میں اضافے پر زور دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیر الجہتی نوعیت کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ،چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں سیلابی صورت حال میں یو ایس ایڈ کی سیلاب متاثرین کے لیے امداد کو سراہا۔ اور کہا کہ یوایس ایڈ کے ساتھ مل کر بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا کام قابل تعریف ہے، مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے پاکستان، امریکہ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اور کہا کہ صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر شعبوں میں تعاون ناگزیر ہے۔امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ بلوچستان گوادر بندرگاہ کی وجہ سے سرمایہ کاری کےلیے ایک پرکشش مقام بن کر ابھر رہا ہے۔ گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں امریکی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سیاست اور مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ادارہ جاتی معاونت کو فروغ دینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اور کہا کہ پارلیمانی رابطہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورت حال کے پیش نظر امریکہ کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔ امریکہ، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،
عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب
امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے
نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات