کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہر قائد میں مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی ہدایت پر ٹیم نے کلفٹن تین تلوار اور صدر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

کراچی، ایک ہفتے میں 22 پولیس مقابلے، 36 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے امریکی ڈالرز، پاکستانی روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کی گئیں ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزم عزیز مرچنٹ، ملزم محمد ہمایوں، سلیم الدین اور عثمان عارف شامل ہیں۔

150 سے زائد موبائل فونز چھیننے والے دو ملزم گرفتار

ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے درجنوں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

ادھرناظم آباد نمبر 2 پل پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود میں ناظم آباد نمبر 2 پل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل نوجوان کو کچل ڈالا، ڈمپر کی ٹکر لگنے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

کوہاٹ، کشتی ڈوب گئی، 30 افراد تھے سوار،10 کی موت

اسپتال میں متوفی کی شناخت 18 سالہ یوسف ملک ولد ارشد ملک کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان ناظم آباد کا رہائشی تھا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا۔

Shares: