باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

پاک کالونی میں معروف بزنس مین محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں معروف کاروباری شخصیت محمد لاکھانی اوران کا ڈرائیور ماجد زخمی ہوگیا ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق محمد لاکھانی کی گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے جیسے ہی بڑا بورڈ کی طرف جانے کیلئے مڑی،اس پر فائرنگ کی گئی فائرنگ کرولا کار میں سوار تین ملزمان نے کی

گاڑی میں سوار محمد لاکھانی کی جانب سے اس موقع پر محمد لاکھانی کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس اور سی ایس یو کی ٹیمیں جائے وقوعہ ہر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں، محمد لاکھانی نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں،لاکھانی اور ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں تا ہم حالت خطرے سے باہر ہے، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس محمد لاکھانی سے رابطے میں ہے بظاہر واقعہ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا

ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری نے نجی اسپتال کا دورہ کیا ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری نے نجی اسپتال میں فائرنگ سے زخمی معروف بزنس میںن احمد لاکھانی سے ملاقات کی ،احمد لاکھانی نے مکمل تفصیل اور حملے کے حوالے سے آگاہ کیا

lakhani

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

Shares: