شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
کراچی کے علاقے مزار قائد سے متصل جناح گراونڈ سے تشدد زدہ لاش ملنے کا معمہ شرقی پولیس نے حل کرلیا، پولیس حکام کے مطابق لڑکے کے قتل میں باپ ہی ملوث نکلا،واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کا کہنا تھا کہ جناح گراؤنڈ سے رواں ماہ نو جنوری کو ایک تشدد زدہ لاش ملی تھی جسے بوری میں ڈال کر گراؤنڈ میں رکھا گیا تھا، لاش کی شناخت فیصل مسیح کے طور پر ہوئی،پولیس نے تحقیقات کا آغاز ہوا تو انکشاف ہوا کہ فیصل کو اسکے باپ یعقوب مسیح نے قتل کیا ہے، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا مقتول نا صرف خود نشہ کرتا بلکہ اپنی بہن کو بھی نشے کا عادی بنا دیا تھا
پولیس حکام نے واقعہ کےبارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم یعقوب نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غصے میں بیٹے کو مارا ، اس پر تشدد کیا جس سے اسکی جان چلی گئی، اس نے بیٹے کی لاش کو بوری میں ڈالا اور گراؤنڈ میں پھینک دیا، ملزم منصوبہ بندی سے خود کو بچانا چاہتا تھا جسے آپریشن پولیس نے حکمت عملی سے گرفتار کر لیا.
خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات
اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار
دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈی جے گروپ سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان گھروں،پیٹرول پمپ،میڈیکل اسٹور، ریسٹورنٹ سمیت دیگر مقامات پر متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان میں حنین،سہیل عرف ڈاکٹر اور سہیل عرف چھوٹو شامل ہیں، ملزمان نے چند روز قبل نیو کراچی میں کریانہ اسٹور لوٹنے جے دوران رکشہ ڈرائیور کو گولی ماری۔ ملزمان نارتھ کراچی میں میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کے دوران ایک شخص کو گولی ماری ملزمان نے نیو کراچی میں بریانی کی دکان کو لوٹا ملزمان نے اعتراف کیا کہ واردات کے دوران وہ نشے کی حالت میں تھے ملزمان نے نیو کراچی میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزم حنین نے ضلع وسطی میں 10 سے زائد گھروں کو لوٹنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے پیٹرول پمپز پر لوٹ مار کے دوران گار ڈ کو گولیاں بھی ماری ملزم حنین ساتھیوں کو واردات کے لئے اسلحہ موٹر سائیکل اور تمام سہولیات فراہم کرتا تھا۔ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے