باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں پولیس نے تہرے قتل میں ملوث قاتل گرفتارکر لیا گیا
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کے نوٹس پر تہرے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم آصف عرف ٹینا گرفتارکر لیا گیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فیروز والا کچہری میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو قتل کیا تھا،ملزمان کی فائرنگ سے شاہد خان، سجاد اور اس کا بیٹا حمزہ خان جانبحق ہو گئے تھے گرفتار مرکزی ملزم آصف عرف ٹینا قتل کی واردات کے بعد اشتہاری ہو گیا تھا، گرفتار اشتہاری ملزم کے دیگر 7ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی رضا تنویرکا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات
اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار
غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار
خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
دوسری جانب اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس ان ایکشن ،گزشتہ دو روز میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کیں، مفرور وعدالتی اشتہاری۔عادی مجرمان۔منشیات فروشوں۔ڈکیت گینگ سمیت 78ملزمان گرفتار کر لئے، مفرور اشتہاری۔عدالتی و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن 33 ملزمان گرفتار کر لئے،اے کیٹیگری دہشت گردی۔ اقدام قتل۔ ڈکیتی۔ چوری۔ جھپٹا کی وارداتوں میں ملوث 09 مفرور اشتہاری گرفتار کر لئے،مختلف جرائم میں ملوث 18 عدالتی اشتہاری گرفتار کر لئے،سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے 6 عادی مجرمان بھی گرفتارکر لئے، 26 ملزمان کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی ملزمان کے قبضہ سے 4 پستول و گولیاں۔ بھاری مقدار میں چرس’50 لٹر شراب’ ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی ہے،