وفاقی وزیر نے عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ دینے کا مشورہ دے دیا

مسلم لیگ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے۔ نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا سی پیک اور موٹر وے جیسے بڑے منصوبوں پر ن لیگ اور نواز شریف کی مہر لگی ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کے منصوبے لاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2018 میں سازش کے ذریعے اناڑی کو پاکستان کی کنجیاں دی گئیں، اناڑی عمران خان نے اپنا بھی سر پھاڑ لیا اور پاکستان کا بھی، عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے دو صوبائی اسمبلیاں ختم کرنے کی حماقت کی، پنجاب سے پی ٹی آئی کو موقع ملا تو پارٹی کا سب سے بڑا لفنگا وزیراعلیٰ بنائے گی، عثمان بزدار نکلا تو عمران خان نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنوا دیا، پرویز الٰہی کو عمران خود ہی ڈاکو کہتا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں دفاتر میں رشوت کی دکانیں کھل گئی تھیں، اب عمران خان کس منہ سے پنجاب سے ووٹ مانگے گا۔ کیونکہ انہوں نے پہلے سے منتخب نمائیندگان تو ختم کردیا ہے استعفیٰ دلوا کر لہذا یہ ان کے پاس اب جواز ختم ہوگیا ہے.

Shares: