کراچی پولیس کی نااہلی کی اعلیٰ مثال، دو سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دے دیا
والد دو سالہ بچے کی ضمانت کرانے کیلئے عدالت پہنچ گیا بچہ ڈر و خوف سے زارو و قطار رونے لگ گیا عدالت نے تفتیشی افسر کو 13 فروری کو طلب کر لیا ،جیکسن تھانہ پولیس نے ملزم شہریار نامی شخص کو بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے جعلی طریقے سے نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ شہریار نے جعلی تھم پرنٹ بنا رکھے تھےجس کے زریعے کو پیسوں کی خرد برد کر رہا تھا ملزم نے گرفتاری کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی شریک جرم بتایا،
وکیل لیاقت گبول نے عدالت میں کہا کہ ملزم شہریار دو سالہ بچے کا کزن ہے ملزم نے آئی او کو اپنے اہلخانہ کے نام بتائے پولیس نے تمام اہلخانہ کو نامزد کر دیا پولیس نے ریمانڈ رپورٹ میں دو سالہ بچے کو بھی مفرور ملزم قرار دے دیا ہے ,والد کا کہنا ہے کہ پولیس میرے دو سالہ بچے کو گرفتار کرنے کیلئے گھروں پر چھاپے ما رہی ہے دو بچوں پر جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے نکلوانے کا الزام لگایا گیا ہے، وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے نااہلی کی حد کرتے ہوئے ایک دو سالہ بچے کو بھی نامزد کیا ہے،تفتیشی افسر نے پیسوں کیلئے شیر خوار بچے کو ہی ملزم نامزد کر دیا،بچے کی ضمانت کرنے آئے ہیں، آئی جی سندھ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کرے،
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس
پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت