جس نے نوازشریف کو زہر دیا تھا وہ بھی کٹہرے میں آنا چاہیے،جاوید لطیف

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما،وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آج لاہور والا واقعہ بے نقاب ہوا ہے، قتل کا الزام لگا یا گیا آڈیو اور ویڈیو لیک کے بعد اب لوگ اعتراف کر رہے ہیں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرجاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج ثاقب نثار اور فیض حمید اعتراف جرم کررہے ہیں،جن کو صادق و امین کہا گیا آج وہ کہہ رہے ہیں کہ مکمل صادق اورامین نہیں کہا،یہ درست ہے کہ ہم نے کہا تھا کارگل کمیشن بنائیں گے، پرویز مشرف پر بنائے جانے والے کمیشن کے اثرات ن لیگ پر آج تک ہیں،ایک شخص کہتا ہے میرے قتل کی منصوبہ بندی ہوئی،ایک شخص کہتا ہے میں نے کتاب لکھ دی، احتساب میرے مرنے کے بعد ہوگا،پنجاب سے پنجابی لیڈر کو بار بار قتل کرنے کے منصوبے کیے گئے،میاں نواز شریف کو جیل میں زہر دیا گیا اور مارنے کی کوشش کی گئ نواز شریف کو اس سے پہلے بھی پہلے بار بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اللہ کے مہربانی سے ہر بار بچ جاتے تھے اور پھر آخری مرتبہ زہر دیکر مارنے کی کوشش ہوئی ،نواز شریف پہلے جب اٹک قلعہ میں قید تھے تو انکے سیل میں زہریلے سانپ چھوڑے جاتے تھے ،کوٹ لکھپت جیل سے نواز شریف کو زہر دیا گیا،جس نے نوازشریف کو زہر دیا تھا وہ بھی کٹہرے میں آنا چاہیے،

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکے ہیں،توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنے کے لیے ٹانگ پر پلاسٹر باندھ لیا گیا، فارن فنڈنگ سے بچنے کے لیے عمران خان معذور ہوگئے،نااہلی کیس سے فرار میں سیکیورٹی بہانہ بن گئی،اداروں کے خلاف دھمکیوں کے کیس میں عمرا ن خان بزرگ بن گئے، روزانہ ایک نیا بہانہ، میں نے عدالت نہیں جانا، میں تلاشی نہیں دوں گا، عمران خان روزانہ کہتے ہیں میڈیکل نہیں کراؤں گا، میری جان کو خطرہ ہے، پیشی کے بغیر ریلیف، عوامی سوچ کے ترازو کے ایک پلڑے میں لائے ،دوسری طرف لاڈلا ہے،ترازو کے پلڑے برابر کرو،

علاوہ ازیں ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان لاشوں پر سازش کرتے ہیں،کارکن کا جاں بحق ہونا سیاسی پارٹی کیلئے تکلیف کا باعث ہے ،عمران خان اپنے کارکن کو اپنی ڈھال بناکے استعمال کرتے ہیں،عمران خان تشدد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،عمران خان بدترین معاشی حالات میں بھی افراتفری کی سیاست کرتے ہیں پی ٹی آئی کارکن کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا،پی ٹی آئی کارکن کا ایڈیٹ شدہ کلپ چلایا گیا،عمران خان کا لاشیں اکٹھی کرنے کاشوق پورا نہیں ہوا،عمران خان نے پی ٹی آئی کارکن کے جاں بحق ہونے کے بعد ٹویٹ کیا،ظل شاہ کو لانے والا کالا ڈالہ فوٹیج میں سامنے آیا،وہ ڈالہ عمران خان کا تھا جس میں ظل شاہ کو شفٹ کیا گیا، جو تمام لوگ اُس دن پولیس نے گرفتار کیے، ان کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے عمران خان 5مہینے سے پلاسٹر لگا کربیٹھا ہوا ہے،عمران خان رانا ثنااللہ کے ڈر سے زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے،عمران خان کے زخم اس نوعیت کے نہیں کہ ان پر پلاسٹر چڑھے،

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

 مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

Leave a reply