قومی اسمبلی؛37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے گئے

0
44
vote

قومی اسمبلی؛37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے گئے

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر 16 اور 19 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات 16 اوت 19 مارچ کو کرانے کا شیڈول جاری کیے گئے تھے، تاہم عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 24، اسلام آباد کے 3، سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں اور بلوچستان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات شیڈول تھے جو اب منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھیں۔ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

ادھر دوسری جانب پیپلزپارٹی کا پنجاب کےانتخابات کےحوالےسےاہم فیصلہ سامنےآیا ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کےامیدواروں کوکاغذات جمع کروانےکی ہدایت کردی ہے۔ جبکہ پیپلزپارٹی نےقومی اسمبلی کےامیدوارصوبائی انتخاب میں اتاردئیےہیں۔پیپلزپارٹی کےقائم مقام صدرپنجاب کاکہنا ہے کہ سابق ٹکٹ ہولڈرزبھی کاغذات نامزگی جمع کرائیں گے۔
جبکہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزگی کی وصولی بھی شروع ہوگئی ہے۔امیداوارکاغذات نامزگی 15مارچ تک جمع کرواسکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے راجا حنیف ،پی ٹی آئی کے اعجازجازی نے کاغذات حاصل کرلیے۔14مارچ کے بعد کاغذات نامزگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگا۔پنجاب میں صوبائی نشستوں پر پولنگ 30اپریل کوہوگی۔

Leave a reply