حفاظتی ضمانت،عدالت نے عمران خان کو کل طلب کر لیا

0
59
ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ، 2 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو کل سوا 2 بجے تک کمرہ عدالت میں پہنچنے کی ہدایت کر دی، جسٹس شہباز رضوی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ وہ آ رہے ہیں، راستے میں ہیں،کیا درخواستوں پر دستخط عمران خان کے ہیں ؟ درخواستوں پر عمرا ن خان کے دستخط تو سکین لگتے ہیں ، وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ دونوں دستخط عمران خان کے ہیں لیکن اسکینڈ ہیں ، جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے لوگوں کو روکتے کیوں نہیں؟ ایک ہزار آدمی کیوں ساتھ جاتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ کل تک عمران خان کی درخواست پر کاروائی ملتوی کی جائے، عمران خان موجود نہیں ہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپکو ریلیف چاہیے تو کل سوا 2 بجے تک کمرہ عدالت میں موجود ہونے چاہیے،

واضح رہے کہ کہ عمران خان نے اسلام آ باد میں درج مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکی ہے، درخواست میں عمران خان کی جانب سے 15 روز کی حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا کی گئی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا جارہا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس بغیر وارنٹ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، جہاں کارکن موجود نہیں وہاں 10 برس تک کے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ہمارے وہ تمام کارکن اور ان کے بچے فورا رہا کیے جائیں جنہیں اغوا کیا جا چکا ہے

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

Leave a reply