سازش کا بیانیہ بنانے والا خو بڑا سازشی نکلا،شازیہ مری

0
46
shazia

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی جیل گئے اور نہ تفتیش ہوئی سہولت کار تڑپ اٹھے ہیں ،

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ لاڈلے کی فریاد پر رونا دھونا کرنے ان کے کرتوت کیوں نہیں دیکھتے حقیقت سامنے آ چکی ہے عمران نیازی کس کھیت کی پیداوار ہے ،ثابت ہو چکا کہ سائفر من گھڑت کہانی تھی ،سازش کا بیانیہ بنانے والا خو بڑا سازشی نکلا ہے ،ممنوعہ فارن فنڈنگ کے اثرات سامنے آ چکے ہیں

علاوہ ازیں وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ایک لاڈلے کے ناز اٹھانے سے قانون کی رٹ کمزور ہوگی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی حوصلہ شکنی نہ کی جائے، ہم نے بڑی مشکل سے سوات میں ریاست کی رٹ بحال کی تھی،زمان پارک کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے،اسلام آباد میں پولیس کے جوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا،پولیس کی گاڑیاں جلائیں گئیں یہ دہشتگردی نہیں ہے تو اور کیا ہے، عمران نیازی ملے ہوئے ایجنڈے کے تحت ریاست کو تماشا بنا رہا ہے

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقارعلی بدر نے پنجاب میں مفت آٹے کی تقسیم پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ نگران حکومت آٹا تقسیم کرنے کاموثر و باعزت طریقہ کار بنائے ۔نگران حکومت ایک اچھے منصوبے کو غلط طریقے سے سرانجام دے رہی ہے. جس کا نتیجہ ہلاکتوں کی صورت میں نکل رہا ہے جو قابل برداشت نہیں،یہ منصوبہ باعث رحمت کی بجائے باعث زحمت بنا ہوا ہے۔ عوام کی مدد کی بجائے انکی عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔

Leave a reply