نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط؛ پیسکو مالی بحران کا شکار

0
41

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط؛ پیسکو مالی بحران کا شکار

پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے مالی بحران کی وجہ سے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ خیال رہے کہ پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی مالی بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ جس پر نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔


خط میں کہا گیا ہے کہ پیسکو کو سالانہ 200 ارب روپے خسارے کا سامنا، امن وامان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے بھی شدید دباؤ ہے، وفاق کی جانب سے 30 ارب روپے کے بقایا جات نہیں مل رہے ہیں۔ لیکن دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوام نے کافی تنقید ہے.

ایک صارف عدیل نے لکھا کہ وزیر اعلیٰ کو پوچھنا چاہئے اتنا بڑا کرپٹ ادارہ جس نے ظلم مچا رکھا ہے اور بجلی صارفین کو ہر کچھ ماہ بعد ظالمانہ جرمانے بھیجتا ہے کیسے مالی بحران کو شکار ہوگیا؟ ایک اور صارف نے کہا کہ پیسکو کی تباہی کے زمہ دار ریٹائرڈ فوجی اور اس میں موجود کرپٹ عملہ ہے.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
اقتدارکیلئےعمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے،خواجہ سعد رفیق
مینار پاکستان جلسہ: عمران خان کی تقریر کے دوران کئی رہنما اورکارکن پنڈال چھوڑ کر چلے گئے

ایک صارف کا کہنا تھا کہ "پیسکو کا صارفین پر 62 ارب 88 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 1 روپے فی یونٹ تک مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔ پیسکو ملازمین کی تنخواہوں، مراعات، سفری الاونس جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات، گاڑیوں کی مرمت بھی صارفین سے وصول کر نے کی درخواست

Leave a reply