سندھ کے مختلف محکموں میں 416 فوتی کوٹا پرملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت فوتی کوٹے پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر میمبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری اطلاعات، چیئرمین اینٹی کرپشن سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی ،اجلاس میں 21 محکموں میں 416 فوتی کوٹا پرملازمتوں کی منظوری دی گئی،چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ 2018 سے اب تک 9651 سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دی گئی ہیں۔ اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 143، زراعت میں 9 اور محکمہ اطلاعات میں 2 ملازمتوں کی منظوری دی گئی
محکمہ اوقاف میں 2، روینیو میں 6، کالج ایجوکیشن میں 13 اور کوآپریٹو میں 4 ملازمتوں کی منظوری دی گئی،محکمہ ثقافت میں 2، اینرجی میں 1، اینٹی کرپشن میں 1 اور محکمہ خوراک میں 7 ملازمتوں کی منظوری دی گئی محکمہ صحت میں 70، محکمہ آبپاشی میں 56 اور لائیو اسٹاک میں 19 کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فوتی کوٹا پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری سروسز اور سیکریٹری آبپاشی شامل ہیں،چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو فوتی کوٹا درخواستوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنر کوڈی آر سی اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی۔
مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ،خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار
دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ
دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین
بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف