قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کا راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال کا دورہ
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔
شاداب خان نے ہسپتال کی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیک مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ملک میں طبی سہولیات بہت اہم ہیں کیونکہ صحت مند شہری ہی پاکستان کو ترقی دے سکتے ہیں۔ صحت کے شعبے میں بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ اسی دوران صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سابق وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلیں گے جنہوں نے لاہور، کراچی اور پشاور میں کینسر ہسپتال شوکت خانم بنایا۔
جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطور کپتان ورلڈ کپ جیتا اور سیاستدان بنے اور تقریباً 22 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد ہسپتال بنایا۔ اس لیے وہ فی الحال صرف کرکٹ کیریئر پر توجہ دے رہے تھے اور فی الحال سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگار
خیبرپختونخوا، پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوانسر پھر بے روزگار ہو گئے
پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش
برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا
جعلی مکھیوں سےاصلی مکھیوں کواپنی طرف راغب کرنے والا پھول
فلم فئیر نےسلمان خان سے وعدہ کرکے ان کی جگہ کس دوسرے اداکار کو ایوارڈ دیا
کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی
یاد رہے کہ شاداب خان نے حال ہی میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کی قیادت کی اور پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔