خیبرپختونخوا، پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوانسر پھر بے روزگار ہو گئے

0
80
social media

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف دور میں بھرتی کئے گئے سوشل میڈیا انفلوانسر کا منصوبہ نگران حکومت نے ختم کر دیا،پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا انفلوانسر کے نام پر صوبے کے تمام اضلاع سے کارکنان بھرتی کئے تھے جنہیں ماہانہ معاوضہ دیا جا رہا تھا،

محکمہ خزانہ کو انفلوانسرز کا اعزازیہ اور پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ ملازمین کی تنخواہ روکنے کی سفارش کی گئی ہے. محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے محکمہ خزانہ کو درخواست کی ہے کہ پی ٹی آئی دورمیں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئینسرز کی تنخواہیں بندکی جائیں، محکمہ خزانہ کو بھیجے گئے خط کے مطابق اے ڈی پی اسکیم کے تحت محکمہ اطلاعات نے 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تعینات کیا حکومتی اقدامات اور عوامی آگاہی کے لیے پروجیٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا،صوبائی اسمبلی کی تحلیل، نگران حکومت کے قیام کے بعد صوبے میں غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے سوشل میڈیا انفلوانسرز کا منصوبہ اپنی مطابقت کھو چکا ہے الیکشن کمیشن نے نئے پروجیکٹس اور بھرتیوں وغیرہ پر بھی پابندی لگا دی ہے تاہم نگران حکومت مذکورہ منصوبے کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے قانون، قواعد و ضوابط کا پابند نہیں منصوبے کا جاری رہنا سرکاری خزانے کے وسائل کا ضیاع ہے خط میں سفارش کی گئی ہے کہ منصوبے کی تمام سرگرمیاں بند ہیں اس لیے انفلوئنسرز کی تنخواہوں سمیت تمام اخراجات روک دیے جائیں

صحافی وقار ستی کہتے ہیں کہ KPK میںPTI کےسوشل میڈیا پراجیکٹ بندکر دیے گئے،1300سوشل میڈیا کارکنوں کی بھاری تنخواہ کے بدلے خدمات حاصل کی گئیں اور انہیں ایس ایم پر PTI کا جھوٹا اور ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کا کام سونپا گی اتھا اب عوام کے پیسے سےمزید ٹرولنگ اور ادارے مخالف مہم نہیں چلائی جائے گی۔نوٹیفیکیشن جاری

تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے دور حکومت میں پانچ ہزار سوشل میڈیا ورکر بھرتی کئے تھے،خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اطلاعات فیزوز جمال شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ورکر حکومت سے مفت میں تنخواہیں لے رہے ہیں انکو لیپ ٹاپ بھی دئیے گئے ہیں، انکا کام تحریک انصاف کے ٹرینڈز میں حصہ لینا ہےاورسوشل میڈیا پر پارٹی کو پروموٹ کرنا ہے یہی لوگ آج پاکستان اور پاکستان آرمی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں

88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

Leave a reply