میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی

ٹرمپ کے کیس کی سماعت کرنیوالے جج اور انکے خاندان کو دھمکیاں
trupm

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کے کیس کی سماعت کرنیوالے جج اور انکے خاندان کو دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں جس کے بعد جج کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے،

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے کیس کی سماعت کرنیوالے جج جوان مرچن اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں ملی ہیں،انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے، دھمکیاں ای میل، فون کالز، اور خطوط کے ذریعے ملیں،جج نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد جج اور انکے اہلخانہ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، نیویارک پولیس کی اضافی نفری جج کی رہائشگاہ کے باہر اور عدالت کے باہر تعینات کر دی گئی ہے

دوسری جانب ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ سے متعلق مرکزی کردار فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ میں نہیں مانتی کہ مجھے دی گئی رقم چھپانے کی وجہ سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے ہیں، فحش اداکارہ نے میڈیا ادارے کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ ٹرمپ میری وجہ سے نہیں بلکہ انہوں نے کچھ اور کیا کچھ اور چیزیں ہیں اگر انکا قصور نکلا تو پھر انہیں جیل جانا ہی پڑے گا

سابق امریکی صدرٹرمپ پر منگل کو نیویارک میں 34 الزامات کے سلسلے میں کاروبار سے متعلق ریکارڈ کو غلط بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی

ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جنہیں فوجداری الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے یہ الزامات چاہے عہدے پر رہتے ہوئے یا عہدہ چھوڑنے کے بعد لگائے گئے ہوں دونوں صورتوں میں وہ ان الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

ہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر پاکستانی ہوتا تو ان کی حاضری بھی عمران کی طرح عدالت کے دروازے پر ہی لگ جاتی

Comments are closed.