آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا

نارکوٹکس یونٹ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی 40کلو چرس،3کلو افیون برآمد کر لی گئی، گرفتار منشیات فروشوں میں عبدالزراق اور ماریہ شامل ہیں، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی،ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال کے مطابق ملزم خواتین کی آڑ میں منشیات کی سپلائی کا دھندہ چلا رہا تھا، ملزمان تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی میں ملوث تھے،ملزمان نے علاقہ غیر سے منشیات لاہور اور گردونواح میں سپلائی کا اعتراف کیا،

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے نارکوٹکس یونٹ کےلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا

خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

واضح رہے کہ منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال پر سزائیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا، ایک اجلاس میں منشیات کی خریدوفروخت پر کم از کم سزا 2 سال قید اور زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید رکھنے کی تجویز دی گئی، منشیات کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا اور خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔ اینٹی نارکوٹکس پولیس سٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اورملازمین بھی ذمہ دار ہوں گے۔ نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچائیں گے

Shares: