جعلی ایلیٹ فورس کے اہلکار گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ،کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایلیٹ فورس اہلکار بن کر مٹر گشت کرنے والے 2 نوسرباز گرفتار کر لئے، ملزمان کو دوران پٹرولنگ فیروز پور روڈ کاہنہ مشکوک جان کر چیک کیا گیا ،دونوں ملزمان نے ایلیٹ فورس کے مشبہ وردی پہن رکھی تھی۔ سروس کارڈ کا پوچھنے پر دونوں نوسرباز پہلے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے تصدیق کرنے پر پتہ چلا دونوں ملزمان ایلیٹ فورس کے اہلکار نہیں ہیں ،ملزمان قیصر اور رحمان سے امریکن 223 بور رائفل برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں،

خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

دوسری جانب لاہور کے علاقے لاری اڈہ میں پولیس نے کاروائی کی ہے، نقلی پستول اور چاقو دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،ترجمان ڈولفن کے مطابق لاری اڈا ڈولفن سکواڈ نے ہونیوالی واردات ناکام بنا دی،3 ڈاکو شہری سے واردات کررہے تھے ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی ڈاکوﺅں نے ڈولفن کو دیکھ کر فرار ہونیکی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد آزادی چوک کے قریب راؤنڈ اپ کرلیا .ڈولفن زوہیب رانجھا نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے نقلی پستول اور چاقو برآمد کر لیا گیا ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ لاری اڈا پولیس کے حوالے کیا گیا .

Shares: