وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈیگلیش کی ملاقات ہوئی ہے،

ملاقات میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ،وزیر خزانہ نے برطانوی قائمقام کمشنر کو ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا ،اسحاق ڈار نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی ،پاکستان سمیت دنیا کی موجودہ میکرو اکنامک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی پر بھی بات چیت کی،

برطانوی قائمقام ہائی کمشنر نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا اور پاکستانی کے اقتصادی بحران کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی،وزیر خزانہ نے برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کے تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، عمران خان کا اعتراف

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

دوسری جانب اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے مشاورت کی ہے، سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

Shares: