آزاد کشمیر،پیپلزپارٹی اپنا وزیراعظم بنانے کیلئے متحرک

0
68

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ،پیپلزپارٹی دیگر پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنا وزیر اعظم بنانے کیلئے متحرک ہو چکی ہے،

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری یسین، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر اجلاس میں شریک تھے ،فیصل ممتاز راٹھور ، سردارحاجی یعقوب ، میاں وحید ، جاوید ایوب ،چوہدری عامر یسین ، نبیلہ ایوب بھی اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال اور آئیندہ کے لائحہ عمل پر غور و فکر جاری کیا گیا، اجلاس میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان کے ساتھ رابطوں پر بھی غور کیا گیا

پی ڈی ایم جماعتوں کی آزاد کشمیر اسمبلی میں 20 نشستیں ہیں ،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 12 نشستیں ہیں ،مسلم لیگ ن کی 7 اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی ایک نشست ہے ،وزیراعظم بنانے کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں کو 7 مزید ارکان کی حمایت درکار ہے .

دوسری جانب آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کو طلب کیا تھا۔ زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان سمیت اہم کشمیری رہنما بھی موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی زمان پارک پہنچے، ان کو عمران خان نے ملاقات کے دوران اہم ہدایات جاری کیں

قبل ازیں مظفر آباد ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ہائی کورٹ کے فل کورٹ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو ڈس کوالیفائی کردیا ،سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا،۔ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ان کی معافی کی درخواست قبول نہیں کی ، سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی،عدالت نے تنویر الیاس کو کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو بھی حکم جاری کردیا

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

Leave a reply