سی ٹی ڈی کی کاروائی،آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے
0
36
ctd police

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک دشمن عناصر کیخلاف سی ٹی ڈی کی کاروائیاں جاری ہیں،

پنجاب میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، پنجاب کے شہر ملتان سے تین، گوجرانوالہ سے دو اور ڈیرہ غازی خان سے ایک دہشت گرد پکڑا گیا ہے گرفتاریوں کے ساتھ، حکام نے ایک لیپ ٹاپ، کارڈ، اور 18,800 روپے کی نقد رقم بھی ضبط کی ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت لیاقت ، ندیم ، عنایت ، محبت ، اعجاز ، یونس کے طور پر ہوئی، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں، اور ان دہشت گردوں کے خلاف چھ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، سی ٹی ڈی کی جانب سے رواں ہفتے کیے گئے 227 کومبنگ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں 11,694 افراد کی شناخت کی جانچ بھی شامل تھی۔ ہم مقامی کمیونٹی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے میں اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔ وطن کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ سی ٹی ڈی دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

Leave a reply