باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جعلی عامل نے قبرستان میں ڈیرہ لگایا اور آستانے پر آنے والی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے لگا، مرید والا قبرستان کے قریب ایک کمرے میں ملزم نے رہائش اختیار کر رکھی تھی جہاں وہ خود کو پیر ظاہر کرتا اور اسکے پاس خواتین تعویذ لینے اور دم کروانے آتیں، اسی دوران جعلی عامل خواتین کے ساتھ نہ صرف زیادتی کرتا بلکہ جنسی زیادتی کے وقت نازیبا ویڈیو بھی بنا لیتا، جعلی پیر کی ایک خاتون کے ساتھ کسی طرح نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے کاروائی کی اور جعلی عامل کو گرفتار کر لیا ہے،
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی
اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا.