اعظم سواتی کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

0
64
azam sawati

سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

سائبر کرائم ایکٹ کے تحت متنازعہ ٹویٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے عدالت نے ایف آئی اے کو 19 اکتوبر تک جواب دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا اسپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آبادنے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی

قبل ازیں سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی کیس کی سماعت ہوئی ،سینیٹر وسیم شہزاد، فیصل جاوید،عمر ایوب، محسن عزیز، اعجاز چوھدری، دوست محمد بھی عدالت میں موجود تھے ،سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر علیم عادل شیخ بھی سینئر سول جج کی عدالت میں موجود تھے، اعظم سواتی کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے،ابھی تک یہی کہہ رہے ہیں کہ ٹویٹ برآمد کرنی ہے، چالیس اشیا ایف آئی اے پہلے ہی برآمد کر چکی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد اعظم سواتی کو جیل بھجوا دیا

عدالت پیشی کے موقع پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مبارکباد ہو، ایک ایک کارکن ڈٹ جائے گا،میں اپنی زندگی میں ملک کے لیے کچھ نہیں کرسکا، میری عمر آپ کو عمران خان لگ جائے،

قبل ازیں بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ بتایا گیا کہ ایف آئی اے ایک بجے اعظم سواتی کو پیش کرے گی،جج نے بابر اعوان کو ہدایت کی کہ آپ کے دلائل آچکے ہیں بے شک چلے جائیں، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ میں نے اعظم سواتی سے کچھ گفتگو کرنی ہے، آپ حکم دینگے تو ایف آئی اے جلدی پیش کر دے گی، عدالت نے عملے کو ایف آئی اے حکام سے بات کر کے جلد پیش کرنیکا حکم دے دیا

سینئر سول جج محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی، اعظم سواتی کو اداروں کے‌ خلاف ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے اعظم سواتی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا، اعظم سواتی کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نے6 حلقوں سے نہ الیکشن لڑا نہ جیتا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی ورلڈ کپ جیتا ہے،مجموعی طور پر31 میں 26 الیکشن تحریک انصاف جیتی ہے،ہمارے خلاف جس کو الیکشن لڑنے کا شوق ہے ان کو کہنا چاہتا ہوں کوئی رہ تو نہیں گیا،مریم نواز کی ٹویٹ کیوں نہیں آئی؟

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

Leave a reply