مظفرگڑھ : بے دردی سے قتل کی جانے والی 3 معصوم بہنوں کا قاتل گرفتار۔۔۔؟

مظفرگڑھ( باغی ٹی وی) تھرمل کالونی میں تین بہنوں کے قتل کیس کی تفتیش میں نیا موڑ آ گیا۔ قاتل کون ہے پولیس بہت نزدیک پہنچ چکی ہے۔ اس بارے میں جلد بہت ہی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز تین سگی بہنیں جن کی عمریں 6 ، 11 اور 13 سال بتائی جا رہی ہیں لاپتہ ہو گئی تھیں۔ شام کو حسب سابق میدان میں کھیلنے گئیں اور پھر لوٹ کے گھر نہ آئیں۔ آج دوران تلاش تینوں سگی بہنوں کی نعشیں ایک غیر آباد کوارٹر میں پائی گئیں۔ جنہیں گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا

تھرمل کالونی جو کہ مظفرگڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کی ملکیت ایک سرکاری رہائشی کالونی ہے جہاں تھرمل اسٹیشن کے ملازمین رہائش پزیر ہیں۔ اس کالونی کی اپنی سیکورٹی ہے جو بغیر شناخت کسی کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں دیتی۔ یہاں پر تلہ گنگ کے نواحی قصبے ملتان خورد سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی سارجنٹ اعجاز کی تین بچیاں گزشتہ روز لاپتہ ہوئیں اور پھر آج ان کی گلے کٹی نعشیں ایک خالی کوارٹر سے برآمد ہوئیں
یہ بھی پڑھیں
ڈی جی خان :مظفرگڑھ میں تھرمل کالونی میں 3 بہنیں قتل،آرپی او کانوٹس
3 معصوم بچیوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اج مظفرگڑھ میں میں بے دردی سے قتل کی جانے والی معصوم تین بہنوں کا قاتل بھائی نکلا ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھائی شاہزیب آئس کا نشہ کرتا تھا، نشے کی رقم نہ ملنے پر ظالم نے اپنی بہنوں کو چھری سے زبح کر دیا ،تاہم پولیس کی طرف سے ابھی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی –

Leave a reply