امریکہ،بھارتی وزیر خزانہ سمیت 11 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندی کا مطالبہ

0
70
امریکہ،بھارتی وزیر خزانہ سمیت 11 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندی کا مطالبہ

امریکہ،بھارتی وزیر خزانہ سمیت 11 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندی کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ سمیت 11 اعلیٰ عہدیداروں کو مطلوب قرار دیتے ہوئے پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک اشتہار شائع ہوا ہے جس کے شائع ہونے کے بعد بھارت بھر میں کہرام مچا ہوا ہے، امریکا میں شائع ہونے والے اشتہار میں بھارتی وزیر خزانہ سمیت 11 بھارتی اعلیٰ عہدیداروں کو مطلوب قرار دیتے ہوئے پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، امریکی جریدے مودیز میگنٹسکائی الیون(Modi’s magnitsky 11) کے عنوان سے اشتہارایک غیر سرکاری امریکی تنظیم فرنٹیئرز آف فریڈم نے شائع کروایا

امریکی جریدے میں شائع شدہ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ان افسران سے ملئے جنہوں نے بھارت کو سرمایہ کاری کے لئے ایک غیر محفوظ جگہ بنا دیا ہے، اشتہار میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کے ان افسروں نے سیاسی اور کاروباری حریفوں سے بدلہ لینے کے لئے ہمیشہ ریاستی اداروں‌ کو استعمال کیا اور قانون کی حکمرانی کو ختم کیا. اشتہار میں امریکی حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے ان افسران و حکام پر پابندی لگائی جائے اورانکو ویزے نہ دیئے جائیں

واضح رہے کہ رواں برس ماہ اگست میں فرنٹیئرز آف فریڈم نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں بھارتی حکام پر اداروں کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ مذکورہ افسران بھارت کی تفتیشی ایجنسیوں اور دالتوں کے ذریعے احتساب کے عمل میں تعطل پیدا کر رہے ہیں

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

Leave a reply