جب بھی تھوڑی سی گروتھ ہوتی ہے ہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں پھنس جاتے ہیں،مفتاح اسماعیل

0
40
miftah-ismail

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب بھی تھوڑی سی گروتھ ہوتی ہے ہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں پھنس جاتے ہیں، ملک کا تجارتی خسارہ 45ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، اس سال ہماری درآمدات 76 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سخت فیصلوں کے نتیجے میں ملک دیوالیہ ہونے سے بچ کر استحکام کے رستے پر گامزن ہوا ہے.اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیر منگل تک زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گےجبکہ چین سے 2.4 ارب ڈالر ہمیں دو تین روز میں مل جائیں گے،حکومت نے مشکل وقت میں سخت فیصلے کیے، جس کے نتیجے میں پاکستان فوری ڈیفالٹ کے خطرات سے نکل آیا.

وزیر خزانہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جاتے جاتے سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے قیمت خرید سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ انہوں نے چیک لکھ دیا تھا جسے مارکیٹ میں لے کرگئے تو پیسے نہیں تھے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ شرح نمو 5.97 فیصد ہوگئی لیکن کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آپے سے باہر ہوگیا ہے۔ برآمدات سمیت درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔ تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر کا ہوگیا ہے اور برآمدات درآمدات کا 40 فیصد ہے، جس کی وجہ سے ہمارا ملک کو بیلنس آف پیمنٹ بحران کا سامنا رہا۔ آئیندہ ہفتے چین سے 2.5 ارب ڈالر کی رقم آنی گی جس سے مالی ذخائر میں اضافہ ہوگا، خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہمیں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار شرح نمو ہوگی جس میں جاری خسارہ اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ نہ ہو، ملک میں توانائی بہت مہنگی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے یہاں کچھ عرصے کے لیے انڈسٹری بند بھی ہوجاتی ہے۔ پچھلی حکومت نے کچھ عرصہ انڈسٹری کو گیس کی سپلائی بند کی، جس کی وجہ سے انڈسٹری بند ہوگئی۔ موجودہ حکومت نے اب وہ تمام انڈسٹری کھول دی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ طویل المعیاد سودے کیے جائیں گے۔

Leave a reply