پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا میچ،قومی ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان

0
37

پاکستان اور بنگلہ دیش پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

بابر اعظم کپتان، محمد رضوان، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں دیگر کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی اور شعیب ملک شامل ہیں ،
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  جمعہ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ بنگلہ دیش پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت محمد اللہ کریں گے

سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک چٹا گانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ بیٹنگ میں مزید سدھار لاوں،ابھی آسٹریلیا ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، کوشش ہے کہ سیریز ٹو سیریز ٹارگٹ کریں، اسکواڈ میں تبدیلی کرنی ہے یا نہیں سلیکٹرز کے ساتھ بات کروں گا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کافی ساری مثبت چیزیں سامنے آئی ہے، ٹیم متحد ہے اور ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں

قران مجید کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتارملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ، فسادات ،مندروں پر حملے، بھارت میں بنگلہ دیش کیخلاف احتجاج

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

Leave a reply