قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ، فسادات ،مندروں پر حملے، بھارت میں بنگلہ دیش کیخلاف احتجاج

0
47

قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ، فسادات ،مندروں پر حملے، بھارت میں بنگلہ دیش کیخلاف احتجاج
بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے ہیں

خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بنگلا دیش کے مشرقی ضلع کمیلا میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دوران ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اس واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں مندروں پر حملے کیے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں دو ہندوؤں سمیت 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے

مشتعل افراد نے رنگ پور کے شہر پیر گنج میں ہندوؤں کے 20 کے قریب مکانات کو آگ لگا دی دوسری جانب ہندو کمیونٹی رہنما گوبندا پرامانک نے غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں ہونے والے حملوں میں 150 کے قریب ہندو زخمی ہوئے جبکہ 80 کے قریب مندروں پر حملے ہوئے پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ہندو شخص کو بیگم گنج کے جنوبی گاؤں میں لاٹھیوں کے وار کر کے ہلاک کیا گیا جبکہ ایک ہندو کی لاش مندر کے قریب سے ملی، 4 افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے فرقہ وارانہ فساد پھیلانے والوں کے سخت خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، شیخ حسینہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حقائق کی جانچ کے بغیر سوشل میڈیا پرپھیلائی جا رہی خبروں پر یقین نہ کریں گزشتہ بدھ کے بعد سے بنگلہ دیش میں ہندو مندروں پر حملوں میں شدت آئی ہے کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم شیخ حسینہ نے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کو ہدایت کی ہے کہ تشدد پھیلانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے،انہوں نے وزارت داخلہ کو چوکس رہنے اور ایسے واقعات کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ،بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اعلان کیا ہے کہ تشدد سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جائے

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے رہنما اور رکن اسمبلی سبرامنیم سوامی نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہندوؤں پر تشدد بند نہیں ہوتا تو میں سفارش کروں گا کہ بھارتی حکومت بنگلہ دیش پر حملہ کرےاور اسے اپنے قبضے میں لے ۔ بھارت میں جب سے مودی سرکار آئی تب سے بھارت کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات انتہائی خراب ہیں ، چین سے اسکا سرحدی تنازعہ چل رہا ہے ، جبکہ پاکستان اور نیپال سے تعلقات پہلے ہی اچھے نہیں اور اب اس نے بنگلہ دیش کو بھی جھوٹی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملے کے خلاف بھارت میں بھی احتجاج شروع ہو گیا ہے وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے کارکنوں نے بدھ کے روزحیدرآباد میں بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملے کے خلاف احتجاج کے دوران کا پتلا جلایا اور بنگلہ دیش کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی

گذشتہ دو ماہ میں مقدس ہستیوں کی بے ادبی پر مشتمل دس ہزار ویب سائٹس کو بند کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

توہین آمیز مواد کی جانچ پڑتال کے لیے حکومت نے کیا اقدام اٹھا لیا؟

یہاں آئین کی پروٹیکشن،قبر میں نہیں ملے گی،توہین آمیز مواد پر ایکشن کیوں نہیں،عدالت

عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس،عدالت نے ڈی جی پیمرا، اینکر پرسن کو طلب کر لیا

مرد کو مرد کیخلاف ہراسگی کی شکایت کا حق حاصل، چائے کی آفر،ایس ایم ایس بھی ہراسگی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

قران مجید کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتارملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

Leave a reply