پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے غلط معلومات رکھی گئیں،سپریم کورٹ

0
35
nooralam

سپریم کورٹ نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر وضاحت جاری کر دی

جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر خبریں چھپیں کہ دس سال سے سپریم کورٹ کا آڈٹ نہیں ہوا،اور کہا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کر لیا ہے تیس جون 2021 تک سپریم کورٹ کا آڈٹ کیا گیا ہے اور مکمل ہے جبکہ 2021-22 کا آڈٹ اے جی پی آر سے ہو رہا ہے سپریم کورٹ سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے غلط معلومات رکھی گئیں وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ایسی رپورٹس حقائق سے بالکل مختلف ہیں

قبل ازیں گزشتہ روز قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پی اے سے نے سپریم کورٹ کی جانب سے آڈٹ نہ کرانے کا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا، دوران اجلاس سپریم کورٹ کے آڈٹ کا معاملہ زیر غور آیا، چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا دس برسوں سے کوئی آڈٹ نہیں ہوا سپریم کورٹ کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرکو بلاؤں گا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دس برسوں سے آڈٹ نہ کرانے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا اور کہا کہ عید کے بعد کمیٹی میں آ کر جواب دیں،

چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پی اے سی نے سی ڈی اے سے ججز،ارکان پارلیمنٹ، وفاقی کابینہ ارکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ اسٹاف کو ملے پلاٹوں کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں پی اے سی نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی فہرست اور منی ٹریل مانگی تھی وزارت ہاؤسنگ نے پی اے سی کی ہدایات کے باوجود ریکارڈ کیوں نہیں دیا، ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے سے شروع کریں ون کانسٹی ٹیوشن بلڈنگ میں کس کے کتنے فلیٹس ہیں؟ ایف آئی اے اور نیب ان کی منی ٹریل کا پتہ لگائے ، پاکستان غریب ہو رہا ہے اور یہ لوگ امیر ہوتے جارہے ہیں

دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت کردی ،اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا آڈٹ نہ ہونے کا نوٹس لے لیا اور کلب کا تمام ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت کردی جب کہ ساتھ ہی کلب کے سربراہ نعیم بخاری کوفوری ہٹانے کی ہدایت کردی ،چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ گن اینڈ کنٹری کلب کا آڈٹ کیوں نہیں کرایا جا رہا اربوں روپے کے آڈٹ پیراز بن چکے قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کلب کے آڈٹ کے لیے نیب اور ایف آئی اے کی مدد لینے کی ہدایت کردی، چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ یں یہ آڈٹ پیراز ایف آئی اے اور نیب کو انکوائری کیلئے بھجوا رہا ہوں ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کلب کے سربراہ نعیم بخاری سے گاڑی اور دفاتر سمیت تمام مراعات اور سہولیات واپس لینے کی ہدایت کردی

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

Leave a reply