عدالتی مصروفیات کے سبب آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت نہ کرسکا. چیف جسٹس

0
56

عدالتی مصروفیات کے سبب آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت نہ کرسکا. چیف جسٹس
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں عدم شرکت پر چیف جسٹس نے جو خط اسپیکرقومی اسمبلی کو لکھا وہ سامنے آگیا ہے جس میں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی تقریب میں اپنی عدالتی مصروفیات کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکا۔

آئین پارلیمنٹ کو ریاست میں قوانین وضع کرنے کا اختیار اور اہم ذمہ داری تفویض کرتا ہے ،قوانین ہمارے سیاسی ،سماجی اور معاشی اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے ہماری قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کہ پارلیمان ایسےقوانین تشکیل دے، جوآئین پاکستان کے معیارپورااتریں،ایسے قوانین آئین کے مطابق قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن میں رہنمائی بھی کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جو آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی تقریب ہوئی تھی اس میں چیف جسٹس نے شرکت نہیں کی تھی جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شرکت کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی سامنے آئی تھی تاہم پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کو سراہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جوائنٹ آئینی کنونشن میں شرکت کو سراہتے ہیں، سپریم کورٹ کے تمام ججز آئین کے محافظ ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید بے بنیاد ہے۔ جبکہ پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے عزم اور آئینی حمایت پر کوئی شک نہیں، جسٹس انور ظہیر جمالی بھی بطور چیف جسٹس سینیٹ سیشن میں شرکت کر چکے ہیں۔

Leave a reply