پاکستان سمیت13 مسلم اکثریتی ممالک میں سعودی عرب کی قیادت کی مقبولیت ایران سے زیادہ پائی گئی ہے جبکہ تہران کوعراق، یمن اور لبنان ایسے ممالک میں بھی کم درجہ بندی حاصل ہوئی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق گیلپ کے سروے کی بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قیادت کو ایران کی قیادت کے مقابلے میں کافی زیادہ اوسط مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ان کے اعدادوشمار بالترتیب 39 فی صد اور 14 فی صد تھے۔
سروے کے مطابق کویت، لیبیا، اردن، پاکستان، مراکش، عراق، الجزائر، تُونس، لبنان، افغانستان، یمن، فلسطینی علاقوں اور ترکی سمیت تمام 13 ممالک میں سعودی عرب کی قیادت ایران سے زیادہ مقبول ہے۔ ایران کوان ممالک میں بھی سب سے کم درجہ بندی ملی ہے جہاں تہران ان کے داخلی امورمیں مداخلت کرنے کے لیے جاناجاتا ہے۔ عراق میں 86 فی صد جواب دہندگان نے ایران کی قیادت کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیا جبکہ یمن اورلبنان میں بالترتیب 80 فی صداور73 فی صد آبادی نے ایران کو ناپسند کیا۔
ایران عراق میں درجنوں شیعہ ملیشیاؤں، یمن میں حوثی ملیشیا اور لبنان میں شیعہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔ سروے سے پتاچلتا ہے کہ لبنان کی شیعہ آبادی میں ایران کونسبتاً اعلیٰ سطح کی حمایت حاصل ہے، 58 فی صد نے اس کی حمایت کا اظہار کیا جبکہ 39 فی صد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ تاہم، عراق میں صورت حال مختلف ہے، جہاں اہل تشیع کی آبادی میں بھی ایران کی مقبولیت کی درجہ بندی کم ہے اور صرف 17 فی صد نے اس کی حمایت اور 83 فی صد نے ناپسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔
گیلپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ’’عراقی قوم پرست رہنما مقتدیٰ الصدر کی حمایت کاایک اہم ذریعہ‘‘ہے۔ سروے میں شامل 13 ممالک میں سے پاکستان واحد ملک ہے جہاں کے رائے دہندگان میں سے 50 فی صد نے ایرانی قیادت کی حمایت کی ہے جبکہ دوسری جانب ان میں سے 83 فی صد نے سعودی قیادت کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور یہ سب سے زیادہ شرح ہے۔ دیگرتمام ممالک میں، ایران کی منظوری کی درجہ بندی بہت کم تھی اور25 فی صد سے زیادہ آبادی نے ایران کی قیادت کی حمایت کا اظہار نہیں کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
گیلپ کی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ ’’دنیا میں تیل پیدا کرنے والا سب سے اہم ملک ہونے کے علاوہ سعودی عرب دومقدس مساجد کا نگہبان اور مسلم دنیا کا رہنما ہے۔ قریبی اور آس پاس کے علاقوں میں ملک کی نسبتاً مقبولیت اسے ایک شراکت داربناتی ہے جسے آسانی سے تقسیم نہیں کیاجاسکتا ہے‘‘۔








