بغیر بلیو سبسکرپشن والے تمام اکاؤنٹس کے بلیو ٹیک غائب

ٹوئیٹر نے ان تمام لوگوں‌کے بلیو ٹیک کا نشان ختم کردیا ہے جو انہیں اس چیز کا معاوضہ نہیں دے رہے تھے جیسے کہ اس کیلئے بلیو سبسکرپشن کے ذریعے ماہانہ کچھ رقم ادا کرنا لازمی قرار دیا گیا. پاکستان کے معروف صحافیوں میں مبشر لقمان اور حامد میر جبکہ سیاست دانوں میں مریم نواز شریف، عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری اسکے علاوہ شاہ رخ خان اور سلمان خان حتکہ ملالہ یوسفزئی کا بھی بلیو ٹیک یعنی تصدیق والا نشان ختم کردیا گیا ہے.

خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر نے یکم اپریل سے اپنے صارفین کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹانا شروع کردیا تھا جبکہ ٹوئٹر نے اپنے آفیشل پیج پر صارفین کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹانے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے ٹوئٹر نے انفرادی صارفین اور تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بلیو چیک مارکس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کے لیے سائن اپ کریں۔

پاکستان کے ٹویٹر صارفین کو بلو سبسکرپشن کی سہولت حاصل کرنے کے لئے سالانہ پیکج 23 ہزار 700 سو روپے اور ماہانا پیکج 2 ہزار 250 روپے میں دستیاب ہونے کا کہا گیا جبکہ یہ بھی کہا گیا جو صارفین پیسے دے کر ٹویٹر بلو کی سروس حاصل کریں گے تو انھیں کچھ اضافی فیچر بھی دستیاب ہوں گے جیسے ٹویٹ کو ایڈیٹ کرنا، زیادہ دیر تر اپ لوڈ رکھنا اور 1080p ویڈیوز کی سہولت بھی ملے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
واضح رہے کہ گزشتہ سال ارب پتی تاجر ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد ٹویٹر پر فیس دینے کا پروگرام متعارف کرایا گیا تھا۔ اس سے قبل مشہور شخصیات، سیاستدانوں، صحافیوں اور عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو بلیو ٹک دیا جاتا تھا لیکن اب اسے کوئی بھی سبسکرپشن فیس ادا کر کے خرید سکتا ہے۔

Shares: